ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اسمارٹ کارڈ میں ری چارج کروائے گئے روپے اب ری فنڈ نہیں ہوں گے، یکم اپریل سے قانون نافذ

اسمارٹ کارڈ میں ری چارج کروائے گئے روپے اب ری فنڈ نہیں ہوں گے، یکم اپریل سے قانون نافذ

Tue, 28 Feb 2017 18:40:28  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 28؍فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اگر آپ دہلی میٹرو سے سفر کرتے ہیں اور اسمارٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہیں تو یکم اپریل کے بعد آپ کارڈ لوٹانے پر بچی رقم ری فنڈ نہیں ہو گی ۔دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آرسی )نے کہا ہے کہ اس کے نئے اور چلن میں موجود اسمارٹ کارڈیکم اپریل سے نان ری فنڈیبل ہو جائیں گے، یعنی، کارڈ کی واپسی پر باقی بچی ہوئی رقم واپس نہیں ملے گی ، چاہے کارڈ نیا ہو یا پھر پرانا ۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق، اب اگر آپ کے پاس اسمارٹ کارڈ ہے تویکم اپریل یعنی نئے مالی سال سے آپ کو اس میں موجود رقم کو پورا کا پورا خرچ کرنا پڑے گا، اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو پوری رقم سفر کر کے ہی خرچ کرنی پڑے گی ۔حالانکہ ڈی ایم آر سی نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ یکم اپریل 2017کے بعد کارڈ واپس کرنے پر ضروری چارج کی کٹوتی کے بعد سیکورٹی ڈیپازٹ منی واپس کر دی جائے گی، تاہم پرانے کارڈ ہولڈروں کے لیے 31؍مارچ تک کا ایک سن سیٹ پیریڈ دیا جائے گا، یعنی وہ اس تاریخ تک اگر اپنے کارڈ واپس کرتے ہیں، تو موجودہ قوانین کے تحت وہ اپنی باقی بچی رقم کو واپس لے سکیں گے۔اسمارٹ کارڈ کو زیادہ سے زیادہ 2000روپے تک کے لیے ری چارج کیا جا سکے گا۔بیان کے مطابق، ریزرو بینک آف انڈیا کی گائڈ لائن کے تحت یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔


Share: